غازی پور : زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے غازی پور میں دہلی اترپردیش سرحد پر شہید دیوس منایا اور احتجاج کے دوران مرنے والے کسانوں کو خراج پیش کیا۔آل انڈیا کسان سبھا نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا تھا کہ جاریہ احتجاج میں حصہ لینے والے 33 کسانوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ 26 نومبر سے جاری یہ احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔مودی حکومت کی زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کسان اپنی جان کی بازی لگارہے ہیں ۔ کئی کسان احتجاج کے دوران بیمار پڑگئے اور کئی کسان سرد موسم کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئے ۔