ہمت ہے تو اسمبلی حلقہ آرمور سے مقابلہ کرنے جیون ریڈی کا چیلنج
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے واویلے کو چور مچائے شور کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناراض کسانوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا راستہ روک دیا ۔ ڈی اروند کیا چیز ہے ۔ جیون ریڈی نے کہا کہ ڈی اروند نے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران کسانوں سے ہلدی بورڈ تشکیل دینے کا بانڈ پیپر پر وعدہ کیا تھا ۔ وعدے کو پورا نہ کرنے کی صورت میں پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوجانے کا پیشکش کیا تھا ۔ تین سال مکمل ہونے کے باوجود ہلدی بورڈ تشکیل نہ دینے کی وجہ سے کسانوں میں برہمی پیدا ہوگئی اور کسانوں نے ڈی اروند پر حملہ کردیا ہے ۔ کسانوں سے وعدے کی عدم تکمیل پر معذرت خواہی کرنے کے بجائے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ٹی آر ایس پر حملہ کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں جو سراسر جھوٹ و بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو آئندہ انتخابات میں ہمت ہے تو اسمبلی حلقہ آرمور سے ان کے خلاف مقابلہ کرنے کا چیلنج کیا اور کہا کہ تلنگانہ تحریک چلانے والے چیف منسٹر کے سی آر کے ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں سے زیادہ فائن فالوئینگ ہے کے سی آر کو چاہنے والے ان کے خلاف کچھ بھی سننے کو تیار نہیں ہے ۔ ڈی اروند کے علاوہ بی جے پی کے دوسرے قائدین چیف منسٹر اور ان کے ارکان خاندان کو تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جو ہرگز قابل قبول نہیں ہے ۔۔ ن