کسانوں پر لاٹھی چارج کیخلاف لدھیانہ میں ’راستہ روکو‘

   

لدھیانہ ۔ لدھیانہ میں کسانوں نے آج ہریانہ کے کرنال کے بستاڑہ ٹول پر کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج میں دو گھنٹے کا ‘راستہ روکو’ احتجاج کیا۔خواتین نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا اور اس دوران ضروری خدمات والی گاڑیوں کے لیے صرف راستہ چھوڑا گیا۔ کرنال لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پنجاب کی مختلف کسان یونین نے آج ریاست کی تمام شاہراہوں کو جام کرنے کی کال دی تھی۔ اس کے تحت آج لدھیانہ میں فیروز پور ہائی وے کو بلاک کردیا گیا۔ اُگراہاں کسان یونین کے رہنما چرن سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ‘کسان مخالف’ رویہ کی وجہ سے پارٹی رہنماؤں کا احتجاج اور ان کے پروگراموں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔