شاملی: وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تین متنازعہ قوانین کے واپس لئے جانے کے اعلان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسان یونین کے صدر سوِت ملک نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میں قانون واپس نہیں ہوتا، کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ملک نے اتوار کو کہا کہ گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نے کسانوں کے درد کو سمجھا اور تین زرعی قوانین کو واپس لے کر کسانوں کے تئیں بڑا فیصلہ لیا۔ وہ وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن جب تک تینوں زرعی قوانین پارلیمنٹ میں واپس نہیں ہوتے کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔