نئی دہلی : نغمہ نگار جاوید اختر نے نیوز چیانلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کسانوں کے احتجاج کو نظر انداز کردیا گیا ۔ انہوں نے چیانلوں پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بالی ووڈ سلیبرٹی کرن جوہر نے اپنی کوئی پارٹی میں چند کسانوں کو مدعو کیا ہوتا تو یہی نیوز چیانلس اس ایونٹ کے کووریج میں پیش پیش ہوتے ۔ جاوید کا کہنا ہے کہ مخالف حکومت احتجاج کی وجہ سے نیوز چیانلوں سے جانب داری برتی ہے ۔