جے پور۔ 18فروری (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے آج وزیر اعظم فصل بیمہ کی منصوبہ بندی کے تحت کسانوں کے بقایا ادائیگی کے سلسلے میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ وقفہ سوال میں وزیر زراعت لال چند کٹاریا کے اراکین اسمبلی کے کسانوں کے بقایا کے سلسلے میں کیے گئے ضمنی سوالات کے جواب سے بی جے پی اراکین مطمئن نہیں ہوئے اور وہ ایوان سے واک آوٹ کر گئے ۔ بی جے پی کے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کرن کرن مہیشوری اپنا سوال نہیں اٹھا سکییں۔تھوڑی دیر بعد مہیشوری نے اپنا سوال اٹھانا چاہا لیکن اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے اجازت نہیں دی۔اس سے پہلے کٹاریا نے اپوزیشن ڈپٹی لیڈر راجندر سنگھ راٹھور کے اصل سوال کے جواب میں بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 2168 کروڑ 77 لاکھ روپے کا پریمیم زیر التواء ہے اور کسانوں کے 1668 کروڑ روپے واجب الادا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سو کروڑ روپے کا قرض لیا گیا اور اس کے تحت سو کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں اور باقی چار سو کروڑ روپے اگلے پندرہ دنوں میں جاری کر دیے جائیں گے ۔