کسانوں کا بی جے پی قائدین کے دفاتر اور گھروں پر احتجاج

   

پٹیالہ :۔ کسانوں کے مختلف تنظیموں نے مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف آج بی جے پی کے مختلف قائدین کے دفاتر اور ان کے گھروں پر احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ 5 جون کو کسانوں نے سمپورن کرانتی دیوس کے طور پر منایا چونکہ ایک سال قبل آج ہی کے دن ان قوانین کو پاس کیا گیا تھا ۔ احتجاجی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے احتجاج کے دوران دفاتر اور گھروں کے سامنے زرعی قوانین کی کاپیوں کو نذر آتش بھی کیا ۔ سمیوکتہ کسان مورچہ نے احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ یہ احتجاج دہلی کے علاوہ دوسری ریاستوں آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، اوڈیشہ ، بہار ، تلنگانہ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، راجستھان اور اترپردش میں بھی کیا گیا ۔ ہریانہ کے پنچکولہ میں کسانوں کو اسمبلی کی سمت بڑھنے سے روک دیا گیا۔بھارتیہ کسان یونین کے احتجاج ارکان نے کالکا سڑک پر احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا ۔۔