امرتسر: پنجاب کے امترسر میں کسان مزدور سنگھرش کمیٹی نے کسانوں کے بینک قرصہ معاف کرنے اور زرعی قوانین کی منسوخی کی تحریک کے دوران قوت ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ اور نوکریاں دینے کے مطالبات کو لے کر ’ریل روکو آندولن‘ شروع کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی مانگ کی تکمیل تک ان کا یہ آندولن چلتا رہے گا۔ ریل روکو احتجاج کے نتیجے میں یو پی اور جموں جانے والی ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں۔