کسانوں کا 25 ستمبر کو بھارت بند

   

نئی دہلی : مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاریہ احتجاج کو 9 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ اِس موقع پر کسان تنظیمیں دہلی کی سنگھو سرحد پر دو روزہ نیشنل کانفرنس منعقد کررہی ہیں۔ ملک کی ہر ریاست سے کسانوں کے نمائندے اِس نیشنل کنونشن میں شرکت کے لئے پہونچے ہیں۔ اِس کانفرنس میں متحدہ کسان مورچہ نے آئندہ ماہ 25 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ کسان تنظیموں نے 5 ستمبر کو مشن یوپی اور اتراکھنڈ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ مشن مغربی یوپی کے مظفرنگر سے شروع کیا جائے گا۔ اُس روز کسان مظفرنگر میں مہا پنچایت کا اہتمام کریں گے۔