نظام آباد :13؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بالکنڈہ حلقہ کے کپالا واگو پر 14 چیک ڈیمس کی تعمیر کیلئے 1.89 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپالا واگو، پدا واگوپر چیک ڈیمس کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ بالکنڈہ حلقہ میں کپالا واگو، پدا واگو کے تحت واقع کسانوں کی آبی سہولتوں کیلئے ان چیک ڈیمس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ چیک ڈیمس کی تعمیر سے زیر زمین میں سطح آب کے اضافہ کے باعث بورویلس میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس کے باعث زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ گذشتہ چار سال کے دوران کپالا واگو پراجیکٹ پر ہر سال تین چیک ڈیمس تعمیر کئے جارہے ہیں اب تک 9 چیک ڈیمس تعمیر کئے گئے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو سے نمائندگی کرنے پر مزید چیک ڈیمس کی تعمیر کیلئے منظوری دی ہے۔بھیمگل، بڑا بھیمگل، آکلور کے درمیان واقع کسانوں کے زیر زمین میں سطح آب میں اضافہ ہوگا۔ کرونا کی وجہ سے چیک ڈیمس کی تعمیر کیلئے تین ماہ تاخیر ہوئی ہے ۔ کپالا واگو، پدالا واگو پر جملہ 19 چیک ڈیمس تعمیر ہونے کی صورت میں 45 کلو میٹر طویل پانی سیراب ہونے کے امکانات ہیں اس سے 33 دیہاتوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر آرمور آڈی او سرینواس، ایریگیشن ایس ای آتمارام بھی موجودتھے۔