یلاریڈی: 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعظم کسان اسکیم حاصل کرنا ہو تو ہر کسان کو ’ای۔ کے وائی سی‘ ضرور کروانا ہوگا۔ منڈل یلاریڈی محکمہ زراعت آفیسر سنتوش کمار نے منڈل حدود کے بکنور، شیواپور علاقوں میں جاکر وہاں کے کثرت سے کسانوں کو ’ای۔کے وائی سی‘ کروانے کے لیے گرام پنچایت آفس پر عارضی سی ایس سی سنٹر کا قیام عمل میں لاکر کسانوں کا ’ای۔کے وائی سی‘ اندراج کروایا۔ پی ایم کسان اسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع ہونا ہے تو آدھار کارڈ کو اپنا فون نمبر لنک کروائیں اور آدھار سنٹر پر KYC کروالیں۔ اس موقع پر محکمہ زراعت اے اے او سید عبدالمقیط اور دوسرے موجود تھے۔