نئی دہلی، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی زرعی ریسرچ کونسل (آئی سی اے آر) نے لاک ڈاؤن پر زرعی مصنوعات کو تباہ ہونے سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کے لئے وائن ، ٹماٹر پیوری اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات بنانے کی صلاح دی ہے ۔لاک ڈاؤن کے دوران عائد مختلف پابندیوں کے پیش نظر آئی سی اے آر نے زرعی سیکٹرکے لئے ریاستوں کے حساب ہدایات جاری کئے ہیں جن میں کسانوں کو جلد خراب ہونے والی زرعی مصنوعات کو بچانے کے لئے متعدد مشورے دیئے گئے ہیں۔ اس میں کسانوں سے شراب، جام، جیلی، اسکویش، اچار، ٹماٹر پیوری اور مشروم کے ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔