کسانوں کو حکومت کی ہدایت کے مطابق فصلوں کی کاشت کی تاکید

   

Ferty9 Clinic

رائس ملز مالکین کے ساتھ جگتیال کلکٹر جی روی کا اجلاس سے خطاب

جگتیال 19/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں بیجوں کی فراہمی کرنے والے ڈیلروں اور رائیس ملوں ک مالکان کے ساتھ ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے دفتر میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر 2 لاکھ 50 ہزار ایکڑ اراضی پر دھان کی کاشت کی جارہی ہے۔ماضی میں ہر ایکڑ پر کی گئی کاشت کاری کی اقسام کی تفصیلات کو مؤاضعات وتعلقہ واری اکٹھا کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ کو پیش کیا جائے۔اور علاقہ واری اعتبار سے کس فصل کی کاشت کیلئے علاقے موزوں ہیں ان کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع کو مختص کی گئی دھان کی کاشت اور اس کیلئے درکار بیجوں کو ہی خریدا جائے اورحکومت کی ہدایات کے مطابق فصلوں کی کاشت کرنے کی کسانوں کو تاکید کی جائے۔جاریہ موسم میں مکئی کے بجائے تور اور کپاس کی کاشت کیلئے کسانوں میں محرکہ پیدا کیا جائے۔اس موسم میں مکئی کے بیجوں کی فروخت نہ کیا جائے۔اگر کسی ڈیلر کی جانب سے مکئی کی بیجوں کی فروخت کرنے پر متعلقہ ڈیلر کا لائسنس رد کردیا جائیگا اور ان افراد پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔ڈیلروں کے پاس موجود اسٹاک کی تفصیلات پیش کی جائیں اور رائیس ملوں کے مالکین کی جانب سے کن اقسام کی دھان کو خریدا گیا تفصیلات حاصل کی جائیں۔اس موقع پر ضلع ایڈشنل کلکٹر بی راجیشم، محکمہ زراعت کے ضلعی عہیدار سریش اے ڈی ماکٹنگ ، ڈی سی او ، ملرس اور بیجوں کی فراہمی کے ڈیلروں نے شرکت کی۔