کسانوں کو دی جانے والی اقل ترین امدادی قیمت جاری رہے گی

,

   

حکومت تحریری طور پر یقین دلانے تیار
نئی دہلی : مرکزی مملکتی وزیر زراعت کیلاش چودھری نے کہا کہ حکومت کسانوں کو دی جانے والی اقل ترین امدادی قیمت برقرار رکھے گی ۔ فصلوں کیلئے ایم ایس پی مقرر ہے اس پر عمل ہوگا ۔ ہم کسانوں کو تحریری طور پر تیقن دینے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کو اکسانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ ملک کے کسان مرکز کے زرعی قوانین کے حق میں ہیں لیکن بعض سیاسی افراد آگ لگانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مرکزی حکومت گزشتہ 5 روز سے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔