کسانوں کو راحت پہنچانا ریاستی حکومت کا اولین مقصد

   

Ferty9 Clinic

ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی یلا ریڈی سریندر کا خطاب

یلاریڈی۔یلاریڈی منڈل کے برہمنا پلی موضع میں کسانوں کیلئے پلاٹ فارم تعمیرات کرنے اراضی کا انتخاب کرنے کے بعد سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے کہا کہ ریاستی حکومت ہمیشہ کسانوں کی ترقی کے لئے فکر مند ہے اور انہیں راحت پہنچانا ہی حکومت کا اولین مقصد ہے۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا، منڈل پریشد در مادھوی، نائب صدر نرسملو، سرپنچ لکشمی اور دوسرے موجود تھے۔ یلاریڈی کے علاقہ انا ساگر میں بھی کسانوں کیلئے پلاٹ فارم تیار کرنے کیلئے کاموں کا سنگ بنیاد سرپنچ ناگراج نے رکھا۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر پولیس اسٹیشن کے بازو میں خالی اراضی پر کسانوں کیلئے پلاٹ فارم بنانے کیلئے کاموں کا افتتاح کیا گیا۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے تمام اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر غریب النساء بیگم، کپل ریڈی، وشنووردھن ریڈی، سدا ریڈی، سرپنچ لاونیا، راجیا اور دوسرے موجود تھے۔ منڈل سدا شیو نگر کے اوٹنور میں کسانوں کے پلاٹ فارم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ پیش آئے اس لئے کلوسٹر کو ایک پلاٹ فارم تیار کررہی ہے۔ ہر ایک کیلئے 22 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر منڈل پریشد انوسیا، پارٹی قائدین و ارکان موجود تھے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ علاقہ میں کسان ویدیکا کی تعمیرات کیلئے پرتاپ ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس طرح یلاریڈی کے تمام منڈلوں پر کسان ویدیکا کی تعمیرات کا آغاز ہورہا ہے۔