کسانوں کو راحت پہنچانے ریاستی حکومت سے مطالبہ:کمل ناتھ

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما کمل ناتھ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری کے سبب کسانوں کو امداد فراہم کی جائے ۔مسٹر کمل ناتھ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ، ریاست کے بیشتر حصوں میں غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے ، کسانوں کی فصلوں کو بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ کسان پہلے ہی پریشانی کے دور سے گزر ر ہے ہیں، ایسی صورتحال میں اسے اس قدرتی آفت سے مزید بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔