کسانوں کو فی ایکڑ کاشت کے نقصان پر 50 ہزار روپے امداد دینے کا مطالبہ

   

کورٹلہ ۔ ابراہیم پٹنم منڈل کے ورشا کنڈہ گاؤں میں منعقدہ اخباری نمائندوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صدر بہوجن سماج پارٹی پشپلا لمبادری نے شدید بارش سے کسانوں کے ہلدی، مکئی، نلا لگانے سے تمام کاشت کا نقصان ہوکر کسان شدید مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی چیف منسٹر کے سی آر سے فی ایکڑ 50 ہزار ادا کرنے کی اپیل کی۔ گزشتہ سال ہلدی، مکئی، جوار، دھان کی کاشت کی واجبی قیمت نہ ملنے سے کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا اور اب سود پر رقم لے کر کاشت کرنے والے اور برسات سے کاشت کو جو نقصان ہوا ہے۔ ان کسانوں کے مالی تعاون کرنے کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ غریب عوام کے مکانات جو شدید بارش سے منہدم ہوگئے ہیں انہیں فوری ڈبل بیڈروم دینے کی اپیل کی۔