کسانوں کو متبادل کاشتکاری کی طرف مائل کرنے پر زور ،مدور میں کسانوں کا شعور بیداری کیمپ ، متی ریڈی کا خطاب

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگری ریڈی نے آج پرزور انداز میں ادعاء کیا کہ وزیر اعلی کے سی ار پیدائشی کسان ہونے کے باعث ریاست کے کسانوں کو درپیش ہونے والے متعدد مسائل و مشکلات سے واقف ہوکر ہی کسانوں کو روایتی کاشتکاری کے بجائے متبادل کاشتکاری کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ وہ آج حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں شامل مدور منڈل کے موضع مدنور میں مقامی کسانوں کو متبادل کاشتکاری کی ترغیب دینے کی غرض سے منعقدہ شعور بیداری کیمپ کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کسانوں کو دھان ، کپاس ، مرچ ، دالوں ، مکئی کی روایتی تخم ریزی کے بجائے عوامی طلب کو ملحوظ رکھنے اور مطلوبہ فصلوں کی پیداوار کرنے کا مشورہ دیا ۔ مسٹر ریڈی نے کسانوں کو متبادل کاشتکاری کی طرف مسائل کرنے کو ریاست تلنگانہ کے جغرافیائی موجودہ موقوف کا عین عنصر قرار دیکر کسانوں کی ہمہ جہتی ترقی ، زراعت کے شعبے کے فروغ و کسانوں کی ضروریات کی تکمیل کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ۔ ایم سنتوش ، تروپتی ریڈئ ، سرپنچ سدرشن ، زرعی افسروں مہیش ، راکیش و دیگر بھی جلسہ میں موجود تھے ۔