کوہیر: ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں 5 ہزار سے زائد ایکر اراضی 2018 ء کے وقف گزٹ میں شامل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کسانوں کو حکومت کی مراعات روک دی گئی تھی جس کے بعد کسانوں نے ریاستی وزیر ہریش راؤ ضلع کلکٹر سے کئی مرتبہ نمائندگی کی تھی لیکن بے فیض رہے اس دوران کوہیر مستقر کے ایک نوجوان حرکیاتی قائد محمد کلیم الدین ، گنیش ریڈی اور سبھاش ریڈی نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کی ہدایت پر تلنگانہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے جہاں پر تقریباً ڈیڑھ سال کیس عدالت میں زیردوران رہا ۔ گزشتہ ایک سال قبل عدالت نے انٹرنل احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ کسانوں کو حکومت سے ملنے والی مراعات رعیتو بندھو رعیتو بیمہ آن لائین پہانی آر اؤ آر ( ون بی ) جاری کریں۔ جس پر کوہیر کے کسانوں نے کوہیر رعیتو ودیکا بھون میں ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے مانک راؤ ، محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی یوتھ لیڈر ، گنیش ریڈی اور سبھاش ریڈی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے شال پوشی و گلپوشی کی ۔ اس موقع پر کسانوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔