کسانوں کو پریشان کرنے پر سخت کارروائی

   

ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا کا دورہ لنگم پیٹ ۔کسانوں سے بات چیت
یلاریڈی /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دھان خریداری سنٹروں پر کسانوں پریشان نہ کیا جائے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے بات کہی ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگارڈی میں دھان خریدی سنٹر کا دورہ کیا اور کسانوںسے بات کرتے سہولتوں ، مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے مزید کہا کہ اگر انہیں کوئی پریشان کرے یا کوئی مشکل پیش آئے تو اطلاع دینے کا مشورہ دیا ۔ دھان ناقص بتاکر کسانوں کو پریشان نہ کرنے کو کہا ورنہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ تھیلے اور لاریوں کا بہتر انتظام کرنے کی صلاح دی ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر مسٹر یادی ریڈی نے خریداری سنٹروں پر دھان کی پیمائش میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی انہوں نے منڈل کے بھوانی پیٹ ، بونال لنگم پیٹ کے خریداری کے موقع پر مختلف شکایتیں کرنے پر JC نے عہدیداروں کو غیر ضروری کسانوں کو پریشان نہ کرنے کے احکام دئے ۔ دھان خشک نہیں ہیں کہہ کر رائس ملروں نے لاریوں کو روکنے کی JC سے کسانوں نے شکایت کی جس پر انہوں نے ملروں سے بات کرنے کا تیقن دیا ۔ پاس بکس نہ ملنے کسانوں کو منڈل زرعی آفیسر سے صداقت نامہ لیکر دھان فروخت کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر DSO کونڈل راؤ DCO ممتا ، سیول سپلائی DM جتیندر پرساد DT ستیہ نارائنا CEO جئے پال ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔