کسانوں کو کانگریس کی قانونی امداد

   

نئی دہلی ۔ دہلی پولیس کی جانب سے کئی کسانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اطلاعات پر کانگریس لیگل ڈپارٹمنٹ نے ان کی ہر طرح کی قانونی مدد کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ لیگل ڈپارٹمنٹ کے صدر ویویک تنکھا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلہ میں قرار داد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ‘ ہریانہ اور دہلی کے لیگل ڈپارٹمنٹ کے وفود کسان قائدین سے ملاقاتیں کرینگے اور احتجاج کے مقام کا دورہ بھی کرینگے اور کسانوں و صحافیوں کی مدد کیلئے شروع کردہ قانونی اقدامات سے واقف کروائیں گے ۔ چار ریاستوں کے ہر ضلع میں دستیاب وکلا کی فہرست بھی جاری کی جائے گی جو جیلوں کو جا کر لاپتہ افراد کیت علق سے معلومات حاصل کرینگے اور پولیس سے رجوع کرینگے ۔