حیدرآباد12جولائی (یواین آئی) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے پوچھا ہے کہ کسانوں کو 24گھنٹے مفت بجلی کی سپلائی سے کس طرح ایک سیاسی جماعت کو مسئلہ ہوسکتا ہے ؟ ٹوئیٹر پرسرگرم کے سی آر کی دختر کویتا نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے یہ سن کر صدمہ ہوا ہے کہ کسان صرف تین گھنٹے ہی بجلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ راہول گاندھی آپ اور آپ کی کانگریس پارٹی اقتداروالی کسی بھی ریاست میں کسانوں کو 24گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرپارہے ہیں آپ تلنگانہ کے کسانوں کو تکلیف دینا چاہتے ہیں۔