کسانوں کو 50 ہزارفی ہیکڑمعاوضہ ملے گا:کجریوال

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ حکومت بے موسم بارش کی وجہ سے دہلی میں برباد ہوئی کسانوں کی فصلوں کا 50 ہزار روپے فی ہیکٹر معاوضہ دے گی۔مسٹر کجریوال نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘‘کسان بے موسم بارش سے فصلوں کی بربادی سے کافی دکھی ہیں۔ آپ دکھی نہ ہوں ، تمہارا بیٹا ہمیشہ کی طرح آپ ساتھ ہے ۔ برباد ہوئی فصلوں کے لئے دہلی حکومت فی ہیکٹیئر 50,000 روپے معاوضہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی وجہ سے فصلیں برباد ہوئی ہیں ،‘ آپ ’کی حکومت نے آگے بڑھ کر کسانوں کی مدد کی ہے ۔ہم نے نہ صرف اعلان کیا ، بلکہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایک یا دو ماہ کے اندر کسانوں کے کھاتے میں پیسے جمع ہو جائیں ۔ ڈی ایم اور ایس ڈی ایم دو ہفتوں میں تباہ شدہ فصلوں کی پیمائش مکمل مکمل کریں گے اور اگلے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے اندر معاوضے کی رقم کسانوں کے کھاتے میں جمع ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ، “کچھ دن پہلے دہلی کے کچھ کسان مجھ سے ملنے آئے تھے ۔ وہ بہت دکھی تھے ۔ کسانوں نے بتایا کہ بے موسم بارش کی وجہ سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ میں دہلی کے اپنے تمام کسان بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے ۔ میں ہوں نہ ،‘ آپ ’کی حکومت آپ کے ساتھ ہے ۔ ہم آپ کی تمام مشکلات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘آپ’ کی حکومت آپ کی تمام مشکلات میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔