رعیتو ویدیکا کے سنگ بنیاد کے موقع پرضلع کلکٹر کا خطاب
جگتیال۔ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ کسانوں کیلئے کاشت کی قسم ، کاشتکاری کے وقت پیش آنے والے مسائل کے حل، اور فصل کی فروخت سے متعلقہ امور و دیگر مسائل کے حل میں رعیتو ویدیکاعمارتیں انتہائی معاون ہوں گی۔انھوں نے ملیال تعلقہ کے نوکا پلی ،مانالہ اور ملیال مؤاضعات کا رکن اسمبلی حلقہ چوپادنڈی سنکے روی کے ہمراہ رعیتو ویدیکا عمارتوں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاستی سطح پر کسانوں کے مسائل کوحل کرنے ،کسانوں سے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس ، عوامی نمائندوں کیلئے راست طور پر یا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ رابطہ میں انتہائی معاون ہونگے۔ آدھے ایکڑ اراضی پر محکمہ زراعت اور ای جی ایس کے مالیہ کے ذریعہ ریاستی حکومت نے ان عمارتوں کی تعمیر کروارہی ہے۔محکمہ پنچایت راج اور مقامی عوامی نمائندوں کے تعاؤن سے عمارتوں کی تعمیر کروائی جارہی ہے۔انھوں نے تاکید کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے وقت کے مطابق عمارتوں کی تعمیر کی جائے۔رعیتو ویدیکا کی تعمیر کیلئے حکومت نے آدھی ایکڑ اراضی کیساتھ ساتھ 22 لاکھ روپئے تعمیری مالیہ کی فراہمی کررہی ہے۔عمارتوں کی تعمیر کیلئے حکومت نے ڈبل بید روم مکانات کے طرز پر مفت ریت اور سمنٹ کے تھیلوں کو صرف 230 روپئے میں فراہم کررہی ہے۔ عوامی نمائندے عمارتوں کی مقررہ وقت میں تعمیر کرنے پر کساونوں کیلئے یہ فائدہ مند ہونگے۔ضلع میں تمام اہلیت رکھنے والے کسانوں میں رعیتو بندھو اسکیم سے مستفید کروایا گیا۔جن کسانوں کو رعیتو بندھو کا مالیہ فراہم نہ ہوا ہو ان افراد کی بینک و دیگر تفصیلات کو حاصل کرتے ہوئے مستفید کروایا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت اور عہدیداروں کی جانب سے تاکید کی گئی فصل کی ہی کاشت کریں۔رکن اسمبلی حلقہ چوپادنڈی سنکے روی شنکر نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح کیلئے کئی ایک اقدامات کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ رعیتو ویدیکا عمارتوں کی تعمیر کے ذریعہ کسان اپنی ترقی میں حائل ہونے والے مسائل کو اس پلیٹ فارم کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں۔ بورویل کی کھدوائی کے باوجود پانی کی عدم دستیابی پر بعض علاقوں میں کسانوں نے نقل مکانی کی۔ایسے مشکل حالات سے نکال کر کسانوں کو خوشحال ماحول فراہم کیا گیا۔نہ صرف یہ بلکہ کسانوں کیلئے مفت 24 گھنٹیبرقی کی سربراہی ، رعیتو بندھو اسکیم ،کسانوں کو مثالی بنانے، قرض میں نہ مبلتلاء ہونے کیلئے،بہترین طور پر وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہر مؤضع میں کھلّوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔اس کے لئے ایس سی اور ایس ٹی طبقوں کیلئے مکمل مالی تعاؤن فراہم کیا جائیگا۔ماباقی رقم کو کسانوں کی جانب سے ادا کرنے پر حکومت کی جانب سے انکی تعمیر کی جائیگی۔جس سے کسانوں کو مستفید ہونے کی اپیل کی۔مؤاضعات کو پانی کی فراہمی کیلئیشاندار انداز میں کالیشورم اور میڈی گڈا پروجکٹوں کی 618 فیٹ تک صرف ½ 3 سالوں میں تکمیل عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر محکمہ پنچایت راج ای ای منوہر ریڈی ، انچارج تحصیلداراروند، ایم پی ڈی او سدھا کمار، اے او چندرا دیپک ، زیڈ پی ٹی سی رام موہن راؤ،ایم پی ٹی سی ویملا، مارکٹ کمیٹی چیر مین سرینیواس، امداد باہمی انجمنوں کے صدر لنگا ریڈی ،سرپنچ، اور دیگر موجود تھے