آندھراپردیش حکومت کے احکامات پر عمل آوری کو ہائیکورٹ نے روک دیا
حیدرآباد۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول پر آج سماعت کی۔ امراوتی میں کسانوں سے حاصل کردہ اراضی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ امراوتی میں کسانوں کو دی گئی اراضی واپس لینے سے متعلق جاری کردہ جی او 316 پر عمل آوری کو عدالت نے روک دیا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے کسانوں کو دی گئی اسائینڈ اراضی حاصل کرنے کیلئے نوٹس جاری کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دارالحکومت کی تعمیر کیلئے اراضی حوالے کرنے پر سابق حکومت نے پیاکیج کے تحت جی او 41 جاری کیا تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کی جانب سے عبوری احکامات کی مخالفت کی۔ ہائی کورٹ نے فریقین کی سماعت کے بعد جی او 316 پر عمل آوری کو روکتے ہوئے عبوری احکامات جاری کئے ۔ R