حیدرآباد: مرکز کے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر کسان تنظیموں کی چکہ جام پروگرام کی حمایت میں شہر حیدرآباد میں سیاسی جماعتوں،کسان تنظیموں نے احتجاج کیا۔حیات نگر کے قریب قومی شاہراہ پر کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، تلنگانہ جناسمیتی کے کیڈرس نے بیل بنڈیوں کے ساتھ مظاہرہ کرتے ہوئے اس چکہ جام کی حمایت کی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی اپیل پر کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں کی بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا۔کانگریس لیڈروں ملاریڈی رام ریڈی،انل کمار یادو کی قیادت میں یہ انوکھا مظاہرہ کیاگیا۔بیل بنڈیوں پراحتجاجی تھے جنہوں نے کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے وسیع بندوبست کیاگیا تھا۔