کسانوں کی خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ کوشش: ہریش راؤ

   


سدا سیو پیٹ میں رایتو ویدیکا کا افتتاح، ریاستی وزیر کے ہاتھوں کرکٹ ٹورنمنٹ کا بھی آغاز

سدا سیو پیٹ : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور میدک پارلیمنٹ کے پربھارکر ریڈی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو صحت تعلیم اور زرعی شعبہ کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔کسانوں کی خوشحالی حکومت تلنگانہ کا اولین فریضہ ہے۔ریاست تلنگانہ کسانوں کو فصلوں کیلئے سرمایہ کاری کرنے والی ملک کی واحد ریاست ہے۔حلقہ سنگاریڈی کے سداسیوپیٹ منڈل کے مواضعات میں مختلف ترقیاتی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔سدا سیواپیٹ منڈل کے پدا پور ، ارور ، مدی کنٹہ میں تعمیر کردہ را یتو ویدیکا کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی ہریش راؤ نے کہا کے سداسیوپیٹ منڈل کے مختلف مواضعات کو اب تک مشن بھگیرتا کے ذریعہ پینے کا پانی مہیا کیا جا چکا ہے ماباقی مواضعات کو بھی بہت جلد پینے کی پانی کی سربراہی کی جائے گی۔مشن کاکتیہ کے ذریعہ منڈل کے تمام تالابوں کی صفائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے زمین کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کو معیاری برقی سربراہی کے ذریعے کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو دن رات کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے تمام کسانوں کو منظم اور مضبوط کرنے کے لیے رایتو ویدیکا تعمیر کیے جا رہے ہیں۔کسانوں کی تیار کردہ اناج کو خریدنے کے لیے مراکز قائم کئے گئے اور کسانوں کی فصلوں کو ذخیرہ اندازی کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر گودام تعمیر کیے جا رہے ہیں۔آج ملک بھر کے کسان مرکزی حکومت کے نئے قانون سے پریشان ہیں۔مگر ریاستی حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔بعد ازاں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے سداسواپیٹ حضرت محبوب پاشاہ گراؤنڈ پر منعقدہ جی ٹی آر کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر ،صدر نشین بلدیہ جیاما ،اراکین بلدیہ محمد مبین ، محمد نصر الدین ، معاوین رکن بلدیہ سید کلیم ، محمد وسیم اکرم ،صدر ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی سید رافع التمش ، صدر گاہ کمیٹی اکبر حسین ، صدر درگاہ کمیٹی محمد رفیع الدین ، ثمینہ انجم سرپنچ مدی کنٹہ ، محمد عارف صدر ٹی آر ایس منڈل اقلیتی سیل موجود تھے۔