کسانوں کی خوشحالی ہی چیف منسٹر کے سی آر کا مقصد ہے ریاستی وزیر ایس نریجن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

آتماکور ۔ چیف منسٹر کے چندارشیکھر راؤ کے احکامات کے مطابق کل شام ریاستی وزیر زراعت ایس نریجن ریڈی کے ہاتھوں جورالہ پراجیکٹ کے این ٹی آر کنال سے پانی چھوڑا گیا ہے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ کا مقصد تلنگانہ کے کسانوں کی خوشحالی ہے آج تلنگانہ ریاست ملک کو چاول سپلائی کرنے کے قابل ہوئی ہے ہماری ریاست کا کسان راج کی طرح سے ہے جو محنت کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی بھی کررہے ہیں اور قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کرنے والوں میں ہماری ریاست آگے ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی دیورکدرہ آلہ وینکٹیشورا ریڈی،رکن اسمبلی مکھتل چین رام موہن ریڈی، رکن اسمبلی گدوال بی کرشنا موہن ریڈی،رکن اسمبلی عالم پور ابراہم، ونپرتی ضلع پریشد وائس چیرمین وامن گوڑ،آتماکور امرچنتہ منڈل صدر روی کمار یادو، ایس اے راجو، آتماکور امرچنتہ منڈلوں کے قائدین اور عہداروں اور دیگر موجود تھے۔