کسانوں کی خوش حالی ہی میں ریاست کی ترقی اور خوش حالی مضمر

   

میدک میں دھان خریدی مراکز کے ضمن میں اجلاس ، ضلع کلکٹر راجرشی شاہ اور رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کی خوشالی میں ریاست کی خوشحالی ہے ۔ یاشگی فصولوں کی کٹوائی کے بعد ضلع میں قائم کئے جانے والے دھانوں کی خریدی کے مراکز کے قیام کے سلسلہ میں ٹاون کے دوارکا گارڈن میں ضلع کلکٹر مسٹر راجرشی شاہ کی صدارت میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس اجلاس میں رائس ملز کے مالکوں کے ساتھ بھی رائے مشورے لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو ذہن نشین رکھتے ہوئے اناج کی خریدی مراکز کا خوش اسلوبی کے ساتھ آغاز کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے مفت بجلی کاشت کیلئے پانی کی سہولت رائتو بندھو کی فراہمی کے بعد اناج کی خریدی بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مراعات کے بعد ضلع میں دو فصلیں کاشت ہو رہی ہے جو ایک لاکھ میٹرک ٹن سے 9 لاکھ میٹرک ٹن فصل حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دھانوں کی خریدی مراکز پر نمی ناپنے کا مشین ، الیٹرانک ترازو ٹارپولین ، گونی بیاگس ، دھوپ کی شدت سے بچاؤ کیلئے شامیانے کی سہولتیں فراہم کریں ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ اس فصل میں 4 لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن دھان آنے کے امکانات ہیں ۔ جس کی خریدی کیلئے IKP-PAGS ، PDSMS کے تحت 406 دھان خریدی مراکز قائم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے اور ہر مرکز پر تمام سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مراکز قریب 45 دنوں تک چلائے جائیں گے ۔ اس دوران کسی بھی ذمہ دار عہدیداروں کو رخصت حاصل کرنے کا موقع نہیں رہے گا ۔ انہوں نے زرعی عہدیداروں کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ FAQ کے مطابق ٹوکن جاری کریں ۔ کلکٹر نے کہا کہ اگر کسی مرکز پر دشواریاں پیش آئیں تو کلکٹریٹ میں قائم کنٹرول روم کو فوری مطلع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلداروں اور منڈل ڈیولپمنٹ آفیسروں کو چاہئے کہ ہر تین یوم میں مراکز کا انسپکشن کرتے رہیں ۔ایڈیشنل کلکٹر محترمہ پریتما سنگھ نے کہا کہ زرعی عہدیدار ہر دن مراکز کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیتے رہیں ۔ دھانوں کی خریدی میں شفافیت کو برقرار رکھیں تاکہ ضلع نظم و نسق کو بدنامی نہ ہو ۔ اس موقع پر وال پیپرس اور کتابچوں کی رسم اجرائی انجام دی گئی ۔ جس میں تمام تفصیلات کا اندراج رکھا گیا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ A گریڈ دھان کی قیمت امدادی 2060 روپئے فی کنٹل اور عام دھان کی امدادی قیمت 2040 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر جی رمیش ضلع رائس ملز کے صدر چندراپال ، افکو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی ضلع سیول سپلائی افسر سرینواس DRDA سرینواس ضلع زرعی افسر آشا کماری ضلع امداد باہمی افسر کرونا ڈی ایس پی سیدلو آر ڈی او سائی رام ضلع پریشد کے سی ای او وینکٹ سیلش ، ڈی پی او سائی بابا کے علاوہ کسانوں کی تنظیم سے وابستہ افراد کی بھی شرکت ہوئی ۔