کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اسکیمات

   

کریم نگر مخدوم پور میں رعیتو ویدیکا کا افتتاح، گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر : مخدوم پور کریم نگر میں وزیر موصوف نے اپنے ذاتی فنڈز سے تعمیر کردہ رعیتو ویدیکا کا عہدیداران، عوامی نمائندوں و کسانوں کے ہمراہ افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رعیتو ویدیکا کسانوں کو کافی کارآمد ہونگے۔ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی کے سی آر نے کسانوں کے بہبود کے لئے متعدد اسکیمات کو متعارف کیا۔ اسکیمات کی عمل آوری کے ذریعہ کسانوں کے بہبود کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقدامات کئے گئے۔ وزیر گنگولاکملاکر نے اپنے ذاتی فنڈز سے اپنے بھائی گنگولاپربھاکر راؤ کے یاد میں مخدوم پور میں رعیتو ویدیکا کی تعمیر کروائی۔ بدیپلی مخدوم پور کسانوں کے سہولت کے لئے کشادہ رعیتو ویدیکا کی تعمیر کی گئی۔ تلنگانہ کے تشکیل نو کے قبل اور موجودہ تلنگانہ کے بعد مواضعات میں کئی طرح کی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ تلنگانہ کے تشکیل نو کے بعد کاشتکاری کے رقبہ میں اضافہ دیکھا گیا۔ تلنگانہ کے تشکیل نو کے قبل مخدوم پور میں کاشت کے لئے پانی کرنٹ کی عدم دستیابی کی وجہ آدھے سے زائد فصل سوکھ جاتی تھی اور اراضیات بنجر ہوچکے تھے ، کسان قرض سے پریشان اپنے اراضیات کو فروخت کے لئے مجبور تھے ، موجودہ صورتحال میں کالیشورم کی تکمیل کے ساتھ ہی کنال کراس ریگیولیٹر کی تعمیر سے مخدوم پور میں نئی بہار دیکھی گئی۔ تلنگانہ میں پانی ، بجلی کی دستیابی کسانوں کے لئے رعیتو ویدیکا ، فصل کی خریدی کے اگلے دو تا تین دنوں میں راست طور پر رقم کو کسان کے کھاتہ میں جمع کیا جارہا ہے۔