کلواکرتی /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کانگریس صدر سرینواس ریڈی نے آج ریاستی کانگریس صدر کے کسانوں کے مسائل حل کیلئے ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کرنے پر یہاں کے مقامی کئی ایک کانگریس قائدین نے لاک ڈاؤن کے سبب اپنے اپنے گھروں میں ایک روزہ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا جبکہ مقامی قائدین میں یوتھ کانگریس صدر پی راہول بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مقامی کانگریس صدر نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح قول و فعل میں تضاد کر رہی ہے ۔ وہ ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے جبکہ کانگریس ہمیشہ ہی سے کسانوں کیلئے کام کی ہے اور آگے بھی کام کرتی رہے گی ۔ کسانوں کی مدد کیلئے کانگریس ہمیشہ ان کے ساتھ رہی ہے اور آگے بھی ان کا مکمل ساتھ دے گی ۔ ہماری حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کسانوں کو دئے گئے اپنے تمام تیقنات پر عمل کرے اور جلد سے جلد کسانوں کے ساتھ انصاف کریں ۔ حلقہ اسمبلی کلواکرتی کا دیگر فنڈس پر بھی کانگریس کے قائیدن نے اپنے اپنے دفاتر و مکانات پر اس طرح کا ایک روزہ بھوک کا اہتمام کیا ۔جس میں ویلانڈہ آمنگل و دیگر منڈلس شامل ہیں ۔
