کسانوں کی مرکزی حکومت کو وارننگ! 15 دن میں مرکز نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو تیز کریں گے آندولن

   

نئی دہلی: جنتر منتر پر کسان تنظیموں کی جانب سے منعقدہ ایک دن کی مہاپنچایت پیر شام کو ختم ہوگئی ۔ اس دوران سنیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سرکار کو مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے پندرہ دنوں کا وقت دیا ہے اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں تو پندرہ دنوں کے بعد آندولن تیز ہوسکتا ہے ۔ اسی کے ساتھ کسانوں کے لیڈر شیو کمار ککا نے جانکاری دی کہ منگل کو رکاب گنج گرودوارے میں کسان مورچے کی میٹنگ ہے، جہاں کسان لیڈران آگے کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ کسان مہا پنچایت کی قیادت کررہے لیڈروں میں شیوکمار ککا نے اس دوران کہا تھا کہ ہم نان پالیٹیکل ہی رہیں گے ۔