کسانوں کی ممتابنرجی سے فون پر بات چیت

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے سنگھو بارڈر پر گذشتہ تین ہفتے سے بھی زیادہ وقت سے دھرنا دینے والے کسانوں نے چہارشنبہ کے روز مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے فون پر بات چیت کی اور ان سے اس تحریک میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس درمیان ترنمول کانگریس کے پانچ اراکین پارلیمنٹ نے سنگھو بارڈ رپر جا کر دھرنا دینے والے کسانوں سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کی جانب سے انھیں اس تحریک میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس مسئلے پر ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔ سنگھو بارڈر پر تحریک چلانے والے کسانوں کے کچھ رہنماؤں نے محترمہ بنرجی کو جب فون پر اپنی تحریک کی حمایت میں ساتھ دینے کی اپیل کی تو انھیں مکمل تعاو ن کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ان کی لڑائی میں ساتھ ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی وہ ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہیں۔