کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں تشدد کی مذمت

   

وزیر اعظم کو ’ چوکیدار ‘ چانسلر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کا مکتوب
حیدرآباد۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر فیروز بخت احمد نے وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں پیش آئے پرتشدد واقعات کی مذمت کی ۔ انہوں نے اس مکتوب پر دستخط ’ چوکیدار ‘ کی حیثیت سے کئے ہیں۔ چانسلر فیروز بخت احمد نے اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ قومی بحران کے اس وقت میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہوںن ے تحریر کیا کہ ’’ قومی بحران کے اس وقت میں جبکہ نام نہاد کسانوں اور غداروں اور غنڈہ عناصر کی جانب سے پیدا کئے گئے نراج کے حالات میں ‘ جو یوم جمہوریہ جیسے اہم موقع پر پیدا کئے گئے ہیں ‘ ہم آپ ( وزیر اعظم ) کی قیادت کے ساتھ ہیں اور ان کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔ مکتوب پر چانسلر اردو یونیورسٹی نے خود کو ’’ چوکیدار ‘‘ قرار دیتے ہوئے دستخط کئے ہیں۔