نئی دہلی : زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاریہ احتجاج میں حصہ لینے کے لئے پٹیالہ (پنجاب) سے تعلق رکھنے والی ایک 62 سالہ خاتون منجیت کور اپنے گھر سے 250 کیلو میٹر تک خود گاڑی چلاتے ہوئے احتجاجی مقام پہونچیں۔ اُنھوں نے سنگھو سرحد پر احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کی ستائش کی۔ منجیت کور اپنے دیگر رشتہ داروں اور سہلیوں کے ساتھ کھلی جیپ میں سنگھو سرحد پہونچیں۔