کسانوں کے احتجاج کے مقام پر سکھ گرو کا انتقال

,

   

نئی دہلی: شرومنی اکالی دل کے صدر سکھ ویر سنگھ بادل نے سکھ گرو بابا رام سنگھ کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بابا رام سنگھ ہریانہ کے گردوارہ کے گرو تھے۔ انہوں نے مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف جاریہ احتجاج کے اصل مقام سنگھوسرحد پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اکالی دل سربراہ نے ان کے انتقال کی توثیق کی ہے اور کہا ہیکہ سنت بابا رام سنگھ جی نے سنگھو سرحد پر جاری کسان دھرنا میں حکومت کے موقف کے خلاف احتجاج کیا اور گولی مار کر خودکشی کرلی۔