کسانوں کے ساتھ کانگریس قائدین کا جشن

   

بودھن۔/20 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے کسانوں کو ان کے زرعی قرض دو لاکھ روپیوں تک معاف کردینے 18 جولائی سے مرحلہ وار قرض کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے 18 جولائی سے شروع کردہ پروگرام کے پہلے روز سے ہی حلقہ اسمبلی بودھن کے کانگریس پارٹی کارکن کسانوں کے ساتھ ملکر ہر ایک منڈل اور موضع میں جشن تقاریب کا بڑی دھوم دھام سے اہتمام کررہے ہیں۔ آج تیسرے روز بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ آج بودھن کے موضع پنٹہ کرد، میں منعقدہ جشن میں سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ان کے ہمراہ اردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان، پی سی سی ڈیلیگیٹ گنگاشنکر اور سینئر پارٹی قائدین نے بھی اس جشن میں حصہ لیا۔ مقامی کسانوں اور سرگرم پارٹی کارکنوں نے راہول گاندھی، ریونت ریڈی اور سدرشن ریڈی کی تصاویر کو دودھ سے نہلایا اور قرض معافی اسکیم پر حسب وعدہ عمل درآمد کرنے پر کسانوں نے سینئر قائد راہول گاندھی ، ریونت ریڈی اور مقامی ایم ایل اے سدرشن ریڈی کے حق میں نعرے بلند کئے۔