کسانوں کے فائدہ کیلئے حکومت کی نئی زرعی پالیسی متعارف

   

Ferty9 Clinic

فائدہ مند زراعت کیلئے ترغیبات ، شعور بیداری کیمپ سے پرشانت ریڈی کا خطاب

کاماریڈی :27؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج کاماریڈی حلقہ کے ماچہ ریڈی منڈل موضع ایلم پیٹ میں رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن ، ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ضلع پریشد چیرمین دفعدار شوبھا ، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے صدرنشین پوچارام بھاسکر ریڈی کے ہمراہ کسانوں کے ساتھ زرعی پالیسی پر ایک شعور بیداری اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کو فائدہ مند زراعت کیلئے زرعی پالیسی کو متعارف کیا ہے اور فائدہ مند زراعت کیلئے ترغیب دے رہی ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے جدید طور پر کاشت کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔ تلنگانہ ریاست میں عمل کئے جانے والے تمام پالیسیوں کو تلنگانہ تحریک کے دوران پالیسی اختیار کی گئی تھی اسی کے تحت دو سالوں میں برقی مسائل کو حل کئے گئے اور کالیشورم سے آبی سہولتیں فراہم کیا جارہا ہے اور وقت پر کھاد اور تخم فراہم کی جارہی ہے ۔کاماریڈی میں برقی قلت پر ہمیشہ جدوجہد کیا جاتا تھالیکن اب برقی مسائل کو حل کرلیا گیا ۔ کرونا کے سنگین موقع پر بھی کسانوں کے اناج کو خرید نے کیلئے اقدامات کئے گئے اور کسانوں کے 25 ہزار کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے گئے اور حکومت کسانوں کو فائدہ مند کاشت کرنے کیلئے ترغیب دی گئی ہے تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہوسکے ۔ چیف منسٹر کی زرعی پالیسی سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے جدید پالیسی کو متعارف کرتے ہوئے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ضلع کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی کے علاوہ صدرنشین ضلع پریشد دفعدار شوبھا ، ماچہ ریڈی منڈل پرجا پریشد کے صدر نرسنگ رائو نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر دیہاتیوں نے قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت کے احکامات کے مطابق کاشت کیلئے قرار داد بھی منظور کیا ۔