تلنگانہ تحریک کے نام پر ریاست کو لوٹنے کا بی آر ایس پر الزام ، شادنگر میں رکن اسمبلی وی شنکر کا بیان
شادنگر 18 / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رنگا ریڈی ضلع شادنگر ایم ایل اے “ویرلاپلی شنکر” نے ہریش راؤ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے ایم ایل اے کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیں اگر وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کسانوں کے قرضہ معاف کئے ہیں۔ جمعرات کو حلقہ کے کسانوں نے شادنگر ایم ایل اے کیمپ آفس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مقامی ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر کی تصویروں کو دودھ سے دھویا۔ ویرلاپلی شنکر نے اس موقع پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کسانوں کے ساتھ وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا، وعدہ کے مطابق پہلے کسان کے کھاتے میں رقم جمع کرائی گئی ہے۔ سدی پیٹ ایم ایل اے ہریش راؤ نے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا تھا کہ کسانوں کے قرض معافی پر وہ ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اگر وہ وعدے کے پکے ہیں تو وہ فوری استعفیٰ دے کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ رعیتو بندھو کے نام پر امیر برادریوں کو لوٹا گیا اور اسی طرح کسانوں کو کم سود پر قرض دینے کا دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے کھاد کی مفت ادویات دینے کا وعدہ کیا تھا وہ پوری طرح ڈوب گئے۔ انہوں نے وعدوں پر عمل نہ کرنے اور سیاسی فائدے کے لیے اپنی جائیدادوں کو مزید اضافہ کیے جانے پر تنقید کی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہریش راؤ جنہوں نے ماضی میں تحریک پر پٹرول ڈالا تھا، انہیں کم از کم لائٹر نہیں ملا۔ انھوں نے ایم ایل اے ہریش راؤ سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا اور انہیں اسپیکر کے فارمیٹ میں استعفیٰ دینے پر زور دیا۔ تلنگانہ کے کسانوں کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کسانوں کو اخلاص کے ساتھ قرض کی معافی دے رہے ہیں۔ ایم ایل اے شنکر نے وضاحت کی کہ پہلی ریلیز کے لیے 75 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 250 روپے منظور کیے گئے ہیں۔ میڈیا کانفرنس میں بتایا گیا کہ فرخ نگر منڈل میں 20 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار 397 روپے کسانوں کے قرض معافی، اسی طرح چودھرگوڈہ منڈل میں 12 کروڑ، 47 لاکھ 66 ہزار 101 روپے۔کیشم پیٹ منڈل میں 20 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار 911، روپے۔ کندورگ منڈل میں: 11 کروڑ،41 لاکھ 55 ہزار 24 روپے۔کوتور منڈل میں 5 کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار 655 اور نندی گاما میں 5 کروڑ 79 لاکھ 35 ہزار 199 روپے معاف کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کارکنان اور کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور زبردست آتش بازی بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس میٹنگ میں سابقہ زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی، وشالا شراون ریڈی، کانگریس سینئر لیڈر قائد محمد علی خان بابر، رگھو، اگنور وشوم، چنڈی تروپت ریڈی، مبارک علی خان،کرشنا ریڈی، کٹا وینکٹیش گوڑ، سرینو نائک، ہری ناتھ ریڈی، جنگا نرسمہلو یادو، کے چنیا ، سری کانت ریڈی، بلراج گوڑ، توکلا دامو ریڈی، سریکانت ریڈی راجو، آندے موہن، رامادیوی، رگھوما ریڈی، قادر غوری، علیم ثاقب، سید قادر، انیل، بابو نائک، لنگاریڈی گوڈیم اشوکے کے علاوہ کسانوں کی بڑی تعداد اور مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔