کسانوں کے قرض کی معافی حکومت کا تاریخی اقدام

   

اوٹکور۔ 21؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ اوٹکور منڈل کے سینئر کانگریس قائد بزرگ الحاج محمد خورشید نے ’سیاست نیوز‘ کو بتایا کہ کسانوں کے قرض کی معافی کے بارے میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے کئے گئے وعدے کو پورا کرنا اورا یک ہی وقت 2 لاکھ روپئے کی قرض کی معافی کو لے کر ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ الحاج محمد خورشید گدوال نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے تاریخی فیصلہ بڑی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک ساتھ 2 لاکھ روپئے کی 3 قسطوں میں قرض معافی کا بیڑا اٹھایا ہے جس سے کسانوں کے چہروں پر بڑی خوشی و مسرت آگئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ منڈل کے 23 گرام پنچایتوں میں 2,557 لوگوں کو پہلی قسط میں ایک لاکھ کے اندر قرض کی معافی اسکیم حاصل کی گئی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں آنجہانی سابق وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے کمزور طبقات کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھایا جب کہ کانگریس کے سرکردہ لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، ملکارجن کھرگے اور جناب راہول گاندھی، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ایک بار پھر کسانوں کے قرض معاف کرکے اندراماں راجیہ ثابت کیا۔ انھوں نے کہا کہ مکتھل حلقہ کے رکن اسمبلی واکٹی سری ہری کی قیادت میں حلقہ اسمبلی مکتھل کے کئی کسان قرض معافی کا جشن منارہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کانگریس حکومت 15 اگست سے پہلے ہی 2 لاکھ قرض معاف کردیں گے اور کانگریس حکومت کے اخلاص کا ثبوت دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ قرض معافی کی رقم سے فیصلوں کی سرمایہ کاری میں کسانوں کی بہت مدد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہر موضع کے کسان خوشی اور مسرت میں سرشار ہیں اور اس طرح اوٹکور منڈل کے کانگریس کارکنان اور کسانوں کی صفوں میں جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔