کسانوں کے لئے ایم ایس پی کا مطالبہ کرتے ہوئے راہل گاندھی کا حکومت پر نشانہ

,

   

زرعی قوانین سمیت کسانوں کے معاملات پر حکومت اور حزب اختلاف کے مابین شدید بیان بازی جاری ہے۔ خاص طور پر مرکزی اپوزیشن جماعت زراعت کے قانون سے کم سے کم سپورٹ پرائیز (ایم ایس پی) کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق کانگریس صدر اور وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کسانوں کے لئے کم سے کم سپورٹ قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔راہل گاندھی نے اتوار کے روز کسانوں کو ایم ایس پی کی گرانٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ، “معاش حق ہے، احسان نہیں!”