کسانوں کے مارچ میں حصہ لینے کیلئے خواتین نے ٹریکٹر چلانا سیکھا

   

چندی گڑھ : ہریانہ بھر میں خواتین کی بڑی تعداد ٹریکٹر چلانے کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔ یہ خواتین مرکز کے 3 زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے مارچ میں حصہ لینے کے لئے ٹریکٹر چلاتے ہوئے پہونچنا چاہتی ہیں۔ یہ مارچ 26 جنوری کو یوم آزادی کے موقع پر منظم کیا جارہا ہے۔