کسانوں کے مسئلہ پر آئندہ ہفتہ اپوزیشن کا اجلاس

   

نئی دہلی : مودی حکومت کے زرعی قوانین کے بعد کسانوں کے احتجاج کے درمیان اس حکومت کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کردینے کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں نے آئندہ ہفتہ کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے زرعی قوانین واپس لینے کیلئے حکومت پر زو ردیا جائے گا۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہیکہ منگل کو بنائے گئے بھار ت بند کو 25 سیاسی پارٹیوں کی تائید حاصل کی لیکن صدرجمہوریہ سے ملاقات کرنے والے اپوزیشن قائدین کی تعداد صرف 5 تھی۔ جن اپوزیشن پارٹیوں نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے ان میں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ترنمول کانگریس، تلنگانہ راشٹرا سمیتی، شیوسینا ، آر جے ڈی ، بی ایس پی، راشٹریہ لوک دل، سماج وادی پارٹی، راشٹریہ لوک تنترک پارٹی اور فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس، جنتادل سیکولر، ڈی ایم کے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور سی پی آئی شامل ہیں۔