مسائل کیلئے مرکز اور ریاست ذمہ دار: راہول گاندھی، جھوٹی ہمدردی اور مگرمچھ کے آنسو بند کریں کویتا اور ہریش راؤ کا جواب
حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کسانوں کے مسئلہ پر کانگریس قائد راہول گاندھی نے پہلی مرتبہ مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔ راہول گاندھی کے ٹوئٹ کے ساتھ ہی ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان عملاً ٹوئٹ وار شروع ہوگئی۔ ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ اور رکن قانون ساز کونسل کویتا نے راہول گاندھی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کسانوں کے ساتھ جھوٹی ہمدردی کا الزام عائد کیا۔ معاملہ یہیں پر نہیں تھما بلکہ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے راہول گاندھی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ہریش راؤ اور کویتا کا جواب دیا۔ صبح سے ہی دونوں پارٹیوں کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ راہول گاندھی نے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر دونوں حکومتوں پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں سے ان کی پیداوار حاصل کریں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مرکز کی بی جے پی اور ریاست کی ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے مسئلہ پر سیاست کررہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کو دھان کی خریدی کی اپنی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راہول گاندھی نے تلگو زبان میں ٹوئٹ کیا۔ انہوںنے کہا کہ مخالف کسان پالیسیوں کے ذریعہ مزید مسائل پیدا کرنے کی بجائے کسانوں کی پیداوار کو خریدنے کے اقدامات کئے جائیں۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ ہی اور دھان کی خریدی کے مسئلہ پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ دھان کے مسئلہ پر بی جے پی اور ٹی آر ایس میں ٹکراؤ کی صورتحال کے دوران راہول گاندھی کے ٹوئٹ نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ کویتا نے راہول گاندھی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقصد براری کے لئے ٹوئٹر پر اظہار ہمدردی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی پیداوار کو حاصل کررہا ہے جبکہ تلنگانہ کے ساتھ جانبدارانہ رویہ ہے۔ ٹی آر ایس ارکان روزانہ پارلیمنٹ میں احتجاج کررہے ہیں۔ کویتا نے کہا کہ ملک کے لئے دھان کی خریدی کا ایک ہی اصول ہونا چاہئے۔ کویتا نے کہا کہ اگر راہول گاندھی کو واقعی ہمدردی ہے تو انہیں ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونا چاہئے۔ کویتا کے ٹوئٹ کا ریونت ریڈی نے ٹوئٹر پر ہی جواب دیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کے بجائے ٹی آر ایس ارکان سنٹرل ہال میں وقت گذاری کرتے رہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے بائلڈ رائس کے سلسلہ میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے جو معاہدہ کیا تھا اس کی وضاحت کی جائے۔ ریونت ریڈی نے راہول گاندھی سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے کسانوں کے بارے میں اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران وزیر فینانس ہریش راؤ نے بھی راہول گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ تلنگانہ سے جھوٹی محبت اور مگرمچھ کے آنسوں بند کیجئے۔ اگر آپ واقعی تلنگانہ عوام کے حق میں ہیں تو پارلیمنٹ میں ہمارے ارکان کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونا چاہئے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کسانوں کے مسئلہ پر سیاست کرتے ہوئے تلنگانہ میں اپنا وقار مجروح مت کیجئے۔ ر