کسانوں کے مفاد میں سیاست چھوڑ کر مودی کا ساتھ دیں:سنیل جاکھڑ

   

چندی گڑھ، 17 اگست (یو این آئی) بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے سامنے نہیں جھکے اور کسانوں کے حق میں فیصلہ کیا ہے ، اس کے پیش نظر تمام پارٹیوں کو سیاست چھوڑ کر قومی مفاد میں مودی کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ امریکہ ہندوستان پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اپنی زرعی پیداوار کو ہندوستانی منڈیوں میں داخل ہونے دے ۔