کسان احتجاج پر تفصیلی رپورٹ لکھنے کا عزم ‘ صحافی پونیا

   

نئی دہلی ۔ دہلی پولیس کی جانب سے سنگھو سرحد پر گرفتار کئے گئے فری لانس صحافی مندیپ پونیا نے کہا کہ انہوں نے تہاڑ جیل میںکسانوں سے تفصیلی بات چیت کی ہے اور اپنے پیروں پر انہوںنے نوٹس لکھے ہیںاور وہ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرینگے ۔ پونیا کو چہارشنبہ کو جیل سے رہا کیا گیا تھا کیونکہ عدالت سے ان کی ضمانت ہوگئی تھی ۔ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں قیام ان کیلئے ایک موقع بن گیا تھا ۔ انہیںجیل میںمحروس کسانوں سے بات کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اپنے پیروں پر نوٹس تحریر کرلئے تھے ۔ وہ ایک تفصیلی رپورٹ لکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کام اصل مقام سے رپورٹ کرنا ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا تھا کہ انہیںکیوں اور کس طرح گرفتار کیا گیا ہے ۔ پونیا نے کہا کہ وہ احتجاج کے پہلے دن سے ہی سنگھو سرحد سے واقعات کی رپورٹنگ کر رہے تھے ۔ ایک صحافی کی حیثیت سے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ رپورٹ کریں۔