حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر برائے افزائش مویشیاں ، سمکیات ، فروغ ڈیری اور سنیما ٹو گرافی جناب ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ دھان کی خریداری کے لیے ریاست بھر میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ٹی آر ایس پارٹی کے زیر اہتمام اس ماہ کی 12 تاریخ کو ایک بڑا دھرنا منعقد کیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ جناب محمود علی ، ایم اے اے دانم ناگیندر ، موٹا گوپال ، کالیرو وینکٹیش ، ڈپٹی مئیر سری لتا اور دیگر قائدین نے چہارشنبہ کے روز اندرا پارک چوک پر دھرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت ، چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت میں نئے پروجکٹوں کی تعمیر کے ذریعہ زرعی ترقی کے لیے کام کررہی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ تلنگانہ کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کو چاول فراہم کر کے ملک کے لیے اناپورنا کے طور پر ترقی حاصل کی ہے لیکن انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ غیر زرعی قوانین عائد کر کے کسانوں کو سخت مشکلات میں مبتلا کررہی ہے ۔ وزیر نے انتباہ دیا کہ جب تک مرکزی حکومت تمام اپوزیشن کو متحد کر کے اپنا موقف تبدیل نہیں کرتی ، تب تک یہ تحریک برقرار رہے گی ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی وضاحت کی ۔ بی جے پی لیڈروں پر الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت ایک بات کرتی ہے اور تو بی جے پی کے لیڈر مختلف انداز میں پیش کرتے ہیں ۔ اس مہینے کی 12 تاریخ کو ہونے والے کسان حمایت دھرنے میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر نامپلی حلقہ ٹی آر ایس پارٹی کے انچارج آنند گوڑ ، پریم سنگھ راتھوڑ ، قائدین گرم پون کمار گوڑہ ، کرشنا گوڑ ، ایم این سرینواس ، بی سی کمیشن کے ارکان کشور گوڑ اور دیگر موجود تھے ۔۔