کسان احتجاج کی حمایت‘ ابھے چوٹالہ مستعفی

   


سرسہ: مرکز کے تین زرعی قوانین کی مخالفت میں چلنے والی کسان تحریک کے درمیان انڈین نیشنل لوک دل ( آئی این ایل ڈی) کے رہنما اور ہریانہ میں اعلان آباد سے رکن اسمبلی ابھے سنگھ چوٹالہ نے آج اپنا استعفیٰ اسپیکر کو ای۔میل کے ذریعے بھیج دیا۔ حالانکہ چوٹالہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر 26 جنوری تک زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے لیکن وہ اپنی پارٹی کے کسان عوامی بیداری کی مہم کے تحت آج اپنے حلقے کے گاوں میں پہنچے اور دیہی افراد کے سامنے ہی استعفیٰ پر دستخط کرکے اسمبلی اسپیکر کو استعفیٰ میل کر دیا۔ وہ آئی این ایل ڈی کے ریاست میں واحد رکن اسمبلی ہے۔