نئی دہلی : کسان احتجاج کی تائید کرتے ہوئے راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے ہنومان بینیوال نے این ڈی اے سے اتحاد توڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے کسانوں کے حق میں کیا ہے۔ زرعی قوانین کسانوں کا حق چھیننے کی کوشش ہے۔ ہم اس کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔ ملک کا ان داتا شدید سردی میں سڑکوں پر بیٹھا ہے اور مرکزی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔