اس سال بڑے پیمانے پر دھان کی خریدی، ریاستی وزیر سیول سپلائیز کملاکر کی ویڈیو کانفرنس
نظام آباد :24؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر سیول سپلائیز مسٹر کملا کر نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ویڈیو کانفرنس کیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی خریدی آخری مرحلہ میں ہے لہذا بنیادی طور پر خریدی کے مرحلہ کا جائزہ لیں ۔ دھان کی خریدی رائس ملوں کو ٹرانسپورٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور کسانوں سے خواہش کی کہ درمیانی افراد سے رابطہ نہ کریں اور دھوکہ دہی کا شکار نہ ہو ۔ حکومت کسانوں کی مدد کیلئے قبل از اقدامات کرتے ہوئے 10؍ اپریل سے ہی دھان کی خریدی شروع کی گئی جبکہ سابق میں اس طرح کے اقدامات نہیں کئے گئے تھے ۔ سابق سے بھی زیادہ اس مرتبہ بڑے پیمانے پر دھان خریدے گئے گذشتہ سال 28.5لاکھ ہیکٹر دھان خریدے گئے تھے اور اس مرتبہ گذشتہ بھی سے زیادہ 10 لاکھ ہیکٹر دھان خریدے گئے ۔ 38.5لاکھ میٹرک دھان اب تک خریدے گئے اور ساڑھے چار لاکھ کسانوں سے دھان خریدے گئے اور دھان کی پیداوار کو دیکھتے ہوئے زائد 400 مراکز قائم کئے گئے ۔ غیر موسمی بارش و دیگر چیزوں کو نظر میں رکھتے ہوئے خراب ہونے والے دھان کو بھی خرید ے گئے ۔ کلکٹرس ، اڈیشنل کلکٹر ، سیول سپلائیز ، کوآپریٹیو آفیسر س ، منتخب نمائندوں کے اشتراک سے بڑے پیمانے پر دھان کی خریدی کی گئی جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر کملا کر نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ مزید 10 دن جدوجہد کریں اور دھان کی خریدی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔ دھان کو محفوظ کرنے کیلئے گودام کی نشاندہی کریں اور معیاری دھان کی معیاری قیمت ادا کریں اور دھان کی منتقلی کیلئے ٹرانسپورٹ کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 5.38 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدے گئے اور مزید 90 ہزار میٹرک ٹن دھان آنے کے امکانات ہے اور تقریباً 5 ہزار میٹرک ٹن را رائس کی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ایف سی آئی کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے لہذا اس خصوص میں ہدایت جاری کرنے کی مسٹر کملا کر رائو سے خواہش کرنے پر اس سلسلہ میں مناسب نمائندگی کرنے کا اظہار کی ۔ ویڈیو کانفرنس میں ڈی ایس او چندر پرکاش کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔